یعقوب(ا.س) کی اولادیں مصر میں بستی ہیں (توریت : ہجرت 1:5-12، 22)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

یعقوب(ا.س) کی اولادیں مصر میں بستی ہیں

توریت : ہجرت 1:5-12، 22

یعقوب(ا.س) کی ستر اولادیں مصر میں آ گئی تھیں اور یوسف(ا.س) پہلے سے ہی وہاں موجود تھے۔(5)

بعد میں یوسف(ا.س)، انکے سارے بھائی اور اُس دور کے سب لوگوں کا انتقال ہو گیا۔(6) اسرائیلیوں[a] کے بہت بچے تھے اور انکی تعداد اِتنی زیادہ بڑھ گئی کی پورا مصر انسے بھر گیا۔(7) تب ایک نیا فرعون مصر کے تخت پر بیٹھا جس کو یوسف(ا.س) کے بارے میں نہیں پتا تھا۔(8) اِس فرعون نے اپنے لوگوں سے کہا، ”اسرائیلیوں کو دیکھو، یہ بہت زیادہ ہیں۔(9) ہمیں اِن لوگوں کو مضبوط ہونے سے روکنے کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔ اگر کبھی جنگ ہوئی تو ہو سکتا ہے کی یہ ہمارے دشمنوں سے مل کر ہم سے ہی لڑیں اور ملک کو چھوڑ دیں۔“(10)

مصریوں نے فیصلہ کیا کی وہ اسرائیلیوں کو غلام بنا کر انسے سخت محنت والا کام کروایں گے۔ اِن مالکوں نے انسے زبردستی کر کے شہر پتھہام اور ریم سیی بنوائے، جہاں پر فرعون اناج اور دوسری چیزیں جمع کرتا تھا۔(11) مصریوں نے اسرائیلیوں پر جتنا زیادہ ظلم کیا لیکن انکی تعداد اُتنی ہی زیادہ بڑھنے لگی اور وہ ہر طرف پھیلنے لگے۔(12)

فرعون نے اپنے لوگوں کو حکم دیا کی اگر کوئی عبرانی[b] عورت کسی لڑکی کو پیدا کرے تو اُسے وہ زندہ رکھے اور اگر بچہ ایک لڑکا ہے تو اسکو نیل ندی میں پھینک دیا جائے۔(22)