نیک بيبياں (انجیل : لوکاس 1:26-56)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

نیک بيبياں

انجیل : لوکاس 1:26-56

بی بی ایلیشیبہ جب حاملہ تھیں تو شروع کے چھ مہینے کے دوران الله تعالى نے اپنے فرشتے جبرائیل(ا.س) کو ایک کنواری پاک دامن لڑکی کے پاس بھیجا جو ناظرۃ شہر کے گلیل نام کی جگہ پر رہتی تھی۔ اُس لڑکی کی شادی جناب یوسف نام کے ایک آدمی سے طے ہوئی تھی جو داؤد(ا.س) کے خاندان سے تھے۔ اُس پاک دامن لڑکی کا نام بی بی مریم تھا۔(26-27) فرشتہ انکے پاس آیا اور کہا، ”مبارک ہو! الله تعالى نے آپکو برکت دی ہے اور وہ آپ پر مہربان ہے۔“(28) لیکن بی بی مریم یہ بات سن کر پریشان ہو گئیں اور سوچ میں پڑ گئیں، ”اِس بات کا کیا مطلب ہے؟“(29)

فرشتے نے انسے کہا، ”گھبرائے نہیں۔ یہ اِس لئے ہے کیونکہ الله رب العظیم آپ سے بہت خوش ہے۔(30) سنیے! آپ حاملہ ہوں گی اور ایک لڑکے کو پیدا کریں گی۔ اُس لڑکے کا نام آپ عیسیٰ رکھیے گا۔(31) وہ اِتنا زیادہ عظیم ہوگا کی لوگ کہیں گے کی وہ سب سے عظیم بادشاہ کا وارث ہے۔ الله تعالى اُسے اُسی کے بزرگ، بادشاہ داؤد، کی بادشاہی عطا کرےگا۔(32) وہ ہمیشہ عبرانیوں پر حکومت کرےگا اور اُس کی بادشاہی کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔“(33)

بی بی مریم نے فرشتے سے کہا، ”یہ سب کیسے ہوگا؟ مَیں تو ایک کنواری لڑکی ہوں۔“(34) فرشتے نے بی بی مریم سے کہا، ”الله رب العالمین اپنی روح اور قدرت سے یہ کرےگا۔ اِس لئے، یہ بچہ جب پیدا ہوگا تو لوگ اسکو آدم کی طرح سمجھیں گے،[a] جس کو الله تعالى نے خود بنایا، اور الله تعالى کا پاک مسیحا کہلائے گا۔(35) سنیے! بی بی ایلیشیبہ، آپکی رشتیدار، جس کے بارے میں لوگ کہتے تھے کی وہ بانجھ ہے، وہ بھی چھ مہینے سے حاملہ ہے۔(36) الله رب العالمین کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں!“(37) بی بی مریم نے فرشتے سے کہا، ”مَیں الله تعالى کی خدمت میں حاضر ہوں۔ مَیں دعا کرتی ہوں کی ایسا ہی ہو جیسا آپ کہہ رہے ہیں!“ اور پھر فرشتہ وہاں سے چلا گیا۔(38)

پھر بی بی مریم جلدی سے تیار ہوکر اپنے قصبے میں گئیں جو ملک یہودیہ میں تھا۔(39) وہزکریا(ا.س) کے گھر گئیں اور وہاں جا کر بی بی ایلیشیبہ کو مبارکباد پیش کری۔(40) جب بی بی ایلیشیبہ نے بی بی مریم کی مبارکباد کو سنا تو انکے پیٹ میں جو بچہ تھا وہ اچھلا اور بی بی ایلیشیبہ الله تعالى کے نور سے روشن ہو گئیں۔(41) وہ بہت تیز آواز میں خوش ہوکر بولیں، ”الله تعالى نے آپکو سب عورتوں سے زیادہ برکت دی ہے اور وہ بچہ بھی برکت پائےگا جسے آپ پیدا کریں گی۔(42) آپ ہمارے مسیحا کی ماں ہیں اور میرے پاس یہاں آئی ہیں! کیا مَیں اِتنی خوش نصیب ہوں؟(43) جب مینے آپکی آواز سنی، تو پیٹ میں میرا بچہ خوشی سے اچھل پڑا۔(44) الله تعالى نے آپکو برکت دی ہے کیونکہ آپ نے اُس کے کلام پر یقین کیا تھا۔“(45)

یہ باتیں سن کر بی بی مریم نے کہا،

”میری روح الله تعالى کی تعریف کرتی ہے،(46)

میرے دل کو سکون ہے کیونکہ میرا رب میرا مددگار ہے۔(47)

”مَیں الله تعالى کی ناچیز بندی ہوں، لیکن پھر بھی وہ میری حمایت کرتا ہے۔

اور اب، ساری نسلیں مجھے مبارک کہیں گی،(48)

کیونکہالله رب العظیم نے میرے لئے بڑا کام کیا ہے۔

اُسکا نام پاک ہے۔(49)

”الله ربل کریم ہمیشہ رحم کرتا ہے،

اُن لوگوں پر جو اُس پر یقین رکھتے ہیں،

انکی اولادوں پر اور انکی آنے والی نسلوں پر۔(50)

”الله تعالى کی قدرت نے بڑے-بڑے کام کئے ہیں۔

اسنے اُن لوگوں کو بھٹکا دیا

جو خود پر غرور کرتے تھے اور اپنے بارے میں بڑی-بڑی باتیں کرتے تھے۔(51)

”الله تعالى نے ظالم بادشاہوں کو انکے تخت سے اُتار پھینکا،

اور رحمدل لوگوں کو بادشاہ بنا دیا۔(52)

”الله ربل کریم بھونکوں کو نعمتیں دینے والا ہے

اور وہ امیروں کو خالی ہاتھ لُوٹا دیتا ہے۔(53)

”عبرانیوں میں سے جس نے الله تعالى کی خدمت کری، وہ اُسی کی مدد کرتا ہے۔

وہ کرم کرنا کبھی نہیں بھولتا۔(54)

”اسنے ہمیشہ ابراہیم(ا.س) پر اور انکی اولادوں پر کرم کرا،

جیسا کی اسنے انکے بزرگوں سے وعدہ کیا تھا۔“(55)

بی بی مریم بی بیایلیشیبہ کے پاس تین مہینے رہیں اور پھر اپنے گھر واپس لوٹ آئیں۔(56)