خیرات، عبادت، اور روزہ (انجیل : متّا 6:1-18)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

خیرات، عبادت، اور روزہ

انجیل : متّا 6:1-18

[عیسیٰ(ا.س) نے موجود لوگوں کو خیرات کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا:]

”جب تم کچھ اچھا کام کرو تو ہوشیاری سے کام لو، اسکو دکھاوے کے لئے لوگوں کے سامنے نہ کرو۔ اگر تم ایسا کروگے تو تمہیں پروردگار سے کوئی ثواب نہیں ملےگا۔(1) اِس لئے، جب تم کسی ضرورت مند کی مدد کرو، تو اُسکا ڈھنڈورا مت پیٹو۔ تم اُن منافقوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو صرف دوسروں کی تعریف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ لوگ اگر عبادت گاہ یا سڑک پر کسی ضرورت مند کی مدد کرتے ہیں، تو ڈھول بجا کر اعلان کرواتے ہیں تاکی لوگ اُس مدد کو دیکھ لیں۔ مَیں تمکو سچائی بتاتا ہوں، کی اُن لوگوں کو اِس کا کوئی ثواب نہیں ملےگا۔(2) تم جب کسی غریب کی مدد کرو تو اپنے الٹے ہاتھ کو خبر نہ لگنے دو کی سیدھا ہاتھ کیا کر رہا ہے۔(3) خیرات ہمیشہ چھپا کر دو۔ جب پروردگار تمکو اِس طرح سے چھپا کر دیتے ہوئے دیکھےگا، تو تمکو اِس کا ثواب عطا کرےگا۔(4)

[تب عیسیٰ(ا.س) نے لوگوں کو عبادت کے بارے میں بتایا اور اُنہوں نے کہا:]

”جب تم عبادت کرو تو پاکھنڈی لوگوں کی طرح مت کرو۔ وہ عبادت گاہ میں اور سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر عبادت کرنا پسند کرتے ہیں اور تیز آواز میں دعا کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کی لوگ اُنہیں دیکھیں۔ مَیں تمکو سچائی بتاتا ہوں کی اُن لوگوں کو اِس کا کوئی اور ثواب نہیں ملےگا۔(5) تو جب تم عبادت کرنا چاہو تو کسی سکون کی جگہ پر بند دروازے میں اُس رب کی عبادت کرو۔ وہ اُس خاص جگہ پر تمہارے ساتھ ہوگا۔ جب تمہارا رب تمکو ایسی خاص جگہ پر عبادت کرتا دیکھےگا، تو تمکو اِس کا ثواب عطا کرےگا۔(6)

”اور جب تم عبادت کرو، تو فالتو باتوں کو بار-بار مت دوہراؤ جیسے الله ربل کریم کو نہ جاننے والے دہراتے ہیں۔ اُن کو لگتا ہے کی انکی بات اِس لئے سن لی جائےگی کیونکہ وہ زیادہ لفظوں کا استعمال کرتے ہیں۔(7) تم اُن لوگوں کی طرح بلکل بھی نہ کرو، کیونکہ الله رب العالمین تمہارے مانگنے سے پہلے جانتا ہے کی تمہیں کیا چاہئے۔(8) تم اِس طرح سے دعا مانگو:

اے الله رب العالمین،

لوگ تیرے نام کی عظمت اور پاکیزگی کو پہچانیں۔(9)

تیری سلطنت زمین پر چھا جائے۔

اور جنت کی طرح زمین پر بھی بس تیری مرضی کا ہی کام ہو۔(10)

ہمیں وہ رزق دے جس کی ہمیں ضرورت ہے،(11)

اور ہمارے گناہوں کو معاف کر دے،

اُسی طرح سے جیسے ہم اُن لوگوں کو معاف کرتے ہیں جو ہمارے ساتھ سازش کرتے ہیں۔(12)

ہم کو بہکاوے سے دُور رکھ،

اور ہم کو شیطان سے بچا۔ [آمین۔](13)

[عیسیٰ(ا.س) نے کہا:] ”ہاں، اگر تم لوگوں کی غلطیوں کو معاف کر دوگے، تو الله رب العظیم بھی تمہیں معاف کر دےگا۔(14) لیکن اگر تم دوسروں کو معاف نہیں کروگے، تو پروردگار بھی تمکو کبھی معاف نہیں کرےگا۔(15)

”جب تم روزہ رکھو تو اپنے آپ کو منافقوں کی طرح کمزور مت ظاہر کرو۔ وہ لوگ اپنے چہرے کو ایسے بنا لیتے ہیں کی لوگ اُن کو دیکھ کر سمجھ جائیں کی ان کا روزہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کی اُن لوگوں کو اِس کا کوئی ثواب نہیں ملےگا۔(16) جب تم روزہ رکھو تو اپنے چہرے کو دھو لو تاکی تم اچھے دیکھو۔(17) تب الله تعالى کے علاوہ کسی کو پتا نہیں چلےگا کی تم روزہ سے ہو۔ الله رب العالمین تمہارے ساتھ اکیلے میں بھی ہے۔ وہ اُس عمل کا ثواب عطا کرےگا جو بنا کسی کو بتائے چپکے سے کیا گیا ہو۔“(18)