الله رب العالمین سے مُحَبَّت کرو (توریت : إعادة 6:1-25)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الله رب العالمین سے مُحَبَّت کرو

توریت : إعادة 6:1-25

موسیٰ(ا.س) نے لوگوں سے کہا، ”الله تعالى نے مجھ سے کہا ہے کی مَیں یہ قانون اور اُصول تم لوگوں کو سکھاؤں۔ جب تم اُس زمین پر رہنے جاؤ تو اِس قانون پر عمل کرنا۔(1) تم اور تمہاری اولادیں اور انکی نسلیں زندگی بھر الله تعالى کے عذاب سے ڈرنا۔ تم اُس کے قانون اور اصولوں پر عمل کرنا جو مَیں تمکو بتا رہا ہوں۔ اگر تم ایسا کروگے تو اُس نئی جگہ پر ایک لمبی عمر تک رہوگے۔(2) عبرانیوں سنو اگر تم اِس قانون پر عمل کروگے تو تمہاری زندگی بہت بہترین ہو جائےگی۔ تمہاری بہت سی اولادیں ہوں گی اور تمہاری زمین اچھی چیزوں سے بھر جائےگی۔ الله رب العالمین، جس کی عبادت تمہارے باپ-دادا بھی کرتے تھے، اسنے ہم سے یہ وعدہ کیا ہے۔(3)

”سنو، اے لوگوں! الله رب العالمین، جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں، وہ ایک ہی ہے اور دوسرا کوئی نہیں ہے۔(4) تم اپنے پورے دل سے، اپنی روح سے اور اپنی پوری جان لگا کر الله تعالى سے مُحَبَّت کرو۔(5) تم ہمیشہ اِن اصولوں اور قانون کے بارے میں سوچنا جو مَیں آج تمکو بتا رہا ہوں۔(6) تم ان کو اپنے بچوں کو بھی سکھانا اور انسے ان کے بارے میں بات کرنا، چاہے تم گھر مَیں بیٹھے ہو یا گھر سے باہر سڑک پر چل رہے ہو۔ ان کے بارے میں ہر وقت بات کرنا جب تم سونے جاؤ اور اُٹھو۔(7)

”یہ قانون ایک نشانی کی طرح ہونے چاہئے جیسے کی تم ان کو اپنے ہاتھ میں لپیٹتے ہو یا اپنے ماتھے پر باندھتے ہو،(8) جو لکھے ہوئے ہوں تمہارے گھر کی چوکھٹ پر یا تمہارے گھر کے دروازے پر۔(9) الله تعالى نے تمہارے بزرگوں سے ابراہیم(ا.س)، اسحاق(ا.س) اور یعقوب(ا.س) سے، خاص وعدہ کیا تھا کی وہ تم لوگوں کو یہ زمین دےگا۔ جس زمین پر عالی شان شہر ہیں جن کو تم نے نہیں بنایا ہے۔(10) وہاں پر اچھی چیزوں کے گودام ہیں جو تم نے نہیں خریدے ہیں۔ وہاں پر کنوئیں ہیں جو تم نے نہیں کھودے ہیں۔ وہاں پر انگور اور زیتون کے باغ جو تم نے نہیں اگائے ہیں۔ تو تم تب تک کھاؤ جب تک تمہارے پیٹ بھر نہیں جاتے۔(11)

”لیکن خبردار! تم الله تعالى کو بھول مت جانا، جس نے تمکو مصر کی غلامی سے آزاد کرایا ہے۔(12) تم الله تعالى کی ہی عزت اور خدمت کرنا۔ تم اُسی کے نام سے وعدہ کرنا۔(13) تم لوگوں کی طرح کسی اور چیز پر ایمان مت رکھنا۔(14) الله تعالى ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے، اور تم سے پوری وفاداری چاہتا ہے۔ تو اگر تم کسی اور چیز کی عبادت میں لگ جاؤگے، تو وہ تم سے ناراض ہو جائےگا اور تمہارا نام-و-نشان اِس زمین سے مٹا دےگا۔(15)

”تم لوگ الله تعالى کو پھر سے پرکھنے کی کوشش مت کرنا جیسے تم نے پہلے کیا ہے۔(16) تم اِس بات کا خیال رکھنا کی تم الله تعالى کا کہنا ماننا اور اُس کے بتائے ہوئے قانون اور باتوں پر عمل کرنا۔(17) تم لوگ وہی کام کرنا جو الله تعالى کی نظر میں ٹھیک ہے، تبھی تمہاری زندگی میں ہر چیز ٹھیک سے ہوگی۔ تبھی تم لوگ اُس اچھی زمین پر جا پاؤگے اور اُس کے مالک بن سکو گے، جس زمین کا وعدہ اسنے تمہارے بزرگوں سے کیا ہے۔(18) جیسا کی الله تعالى نے تم سے کہا ہے کی تمہارے دشمن وہاں سے بھگا دیئے جائیں گے۔(19)

”آنے والے وقت میں تمہارے بچے تم سے پوچھیں گے، ’الله تعالى کے بتائے ہوئے اُصول، قانون، اور تعلیم کا کیا مطلب ہے؟‘(20) تم اُن کو یہ جواب دینا: ’ہم مصر میں اُس کے بادشاہ کے غلام تھے اور الله تعالى نے اپنی عظیم طاقت سے ہمیں اُس کی غلامی سے آزاد کرایا تھا۔(21) الله تعالى نے ہماری آنکھوں کے سامنے اپنی عظیم نشانیاں اور کرشمے دکھائے۔ الله رب العالمین نے یہ عظیم اور خطرناک نشانیاں مصریوں، انکے بادشاہ فرعون، اور انکے گھر والوں کو ڈرانے کے لئے دکھائی تھی۔(22) لیکن الله تعالى نے ہم کو مصر سے آزاد کرایا تاکی وہ ہمیں وعدہ کری ہوئی اچھی زمین دے سکے۔(23) الله تعالى نے ہمیں حکم دیا ہے کی ہم اُس کی دی ہوئی تعلیم پر عمل کریں اور ہمیشہ اُس کے عذاب سے ڈریں۔ جب تک ہم کہنا مانیں گے تب تک ہم زندہ رہیں گے اور پھلیں گے پھولیں گے، جیسے کی آج ہم ہیں۔(24) اگر ہم الله تعالى کی باتیں اور قانون پر عمل کریں گے تو الله رب العظیم ہم کو نیک بنا دےگا۔‘“(25)