الله کی مدد کے لئے شکرگزاری (زبور 138)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الله کی مدد کے لئے شکرگزاری

زبور 138

یا الله ربل کریم، مَیں پورے دل سے تیرا شکریہ ادا کرتا ہوں؛

مَیں اِن جھوٹے خداؤں کے سامنے تیری عظمت کے قصیدے پڑھوں گا۔(1)

مَیں تیرے پاک مقاموں کی طرف تعظیم میں جھکتا ہوں۔

تونے اپنا نام عظیم کرا ہے،

اور اپنے کلام کو ہر چیز سے زیادہ عزت بخشی ہے۔(2)

جس وقت بھی مینے تجھے پکارا، تونے جواب دیا۔

تونے مجھے ہمت دی اور میری روح کو مضبوط کر دیا۔(3)

اے میرے رب، زمین کے سارے بادشاہ تیرا شکریہ ادا کریں گے،

جب اُن کو پتا چلےگا کی تونے جو کہا تھا وہ پورا ہو گیا ہے۔(4)

ہاں! وہ سب تیرے کمال کو دیکھ کر نغمے گائیں گے۔

کیونکہ، اے میرے رب، تُو عظیم ہے۔(5)

اے الله! تُو سب سے زیادہ عظیم ہے۔

تُو نرم دل والے لوگوں کا خیال رکھتا ہے،

اور مغرور لوگوں سے بہت دُور رہتا ہے۔(6)

جب مَیں پریشانیوں سے گھرا ہوں گا،

تو، اے میرے رب، تُو میری مدد کرےگا۔

جب میرے دشمن مجھ سے نفرت کریں گے،

تو تُو ہی مجھے بڑھ کر اپنی طاقت سے بچا لےگا۔(7)

اے میرے رب! تُو ہر اُس نعمت کو میرے پاس لائےگا جو تونے میرے لئے طے کری ہے۔

اور، اے میرے پروردگار، تیری یہ مُحَبَّت ہمیشہ قائم رہےگی۔

اپنی بنائی ہوئی مخلوق سے اپنی نظر-اے-کرم مت ہٹا۔(8)