حکمت کی کہاوتیں (زبور : کہاوتیں 3:5-8؛ 1:7؛ 29:25؛ 12:15؛ 15:32؛ 18:10؛ 21:3؛ 4:23)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

حکمت کی کہاوتیں

زبور : کہاوتیں 3:5-8؛ 1:7؛ 29:25؛ 12:15؛ 15:32؛ 18:10؛ 21:3؛ 4:23

3:5-8

الله تعالى پر پورے دل سے یقین کرو۔ کبھی بھی اُس چیز پر بھروسا مت کرو جسے تم سوچتے ہو کی مَیں اِسے جانتا ہوں۔(5) اپنے ہر کام میں اپنے پروردگار کو یاد رکھو کیونکہ وہ ہی تمکو سیدھا راستا دکھائے گا۔(6) کبھی بھی اپنے آپکو اِتنا عقلمند مت سمجھو کی جتنا تم نہیں ہو؛ بلکہ تم الله تعالى کا کہنا مانو اور گناہوں سے بچو۔(7) اگر تم یہ کروگے تو وہ تمہارے لئے ایک اچھی دوا کے جیسے ہوگی، جو تمہارے زخموں کو بھر دے گی اور درد کو کم کرے گی۔(8)

1:7

علم حاصل کرنے کے لئے تمکو سب سے پہلے دل سے الله تعالى کی عزت کرنی پڑے گی۔ بےوقوف لوگ عقلمندی کو اہمیت نہیں دیتے اور علم حاصل کرنے سے پرہیز کرتے ہیں۔(7)

29:25

جو انسان سے ڈرے گا وہ [شیطان کے] جال میں پھنس جائےگا۔ لیکن الله رب العظیم کی عزت کرنے والا ہمیشہ حفاظت سے رہےگا۔(25)

12:15

بےوقوف کو اپنے کام کا طریقہ بلکل صحیح لگتا ہے، لیکن ایک عقلمند انسان ہمیشہ دوسروں سے مشورہ لیتا ہے۔(15)

15:32

اگر تم سیکھنے سے انکار کر دوگے تو تم اپنا خود نقصان کروگے، لیکن اگر تم دوسروں کا مشورہ قبول کروگے تو عقلمند کہلاؤ گے۔(32)

18:10

الله تعالى کی پناہ ایک مضبوط قیلے کی طرح ہے جہاں نیک لوگ حفاظت سے ہیں۔(10)

21:3

الله تعالى کو نیک کام اور ایمانداری قربانی سے زیادہ پسند ہے۔(3)

4:23

اپنی سوچ پر قابو رکھو؛ کیونکہ تمہاری زندگی تمہاری سوچ سے نکھرتی ہے۔(23)