زندہ کی تلاش قبر میں (انجیل : متّا 28:1-10)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

زندہ کی تلاش قبر میں

انجیل : متّا 28:1-10

سبت کے بعد، ہفتے کا پہلا دن اتوار تھا۔ اُس دن صبح-سویرے مریم مگدلینی اور دوسری عورت، جسکا نام بھی مریم تھا، عیسیٰ(ا.س) کی قبرگاہ کو دیکھنے گئیں۔(1) جب الله تعالى کا فرشتہ آسمان سے زمین پر آیا تو زمین ہل گئی۔ فرشتے نے قبرگاہ کا پتھر ہٹایا اور اُس کے اوپر بیٹھ گیا۔(2) وہ فرشتہ بجلی کی طرح چمک رہا تھا اور اُس کے کپڑے برف کی طرح سفید تھے۔(3) جو رومی سپاہی قبر کی رکھوالی کر رہے تھے، ان کا ڈر کے مارے دم نکلنے لگا۔(4)

فرشتے نے اُن عورتوں سے کہا، ”ڈرو مت! مجھے پتا ہے کی تم عیسیٰ(ا.س) کو ڈھونڈھ رہی ہو، جن کو سولی پر چڑھا دیا گیا تھا،(5) لیکن وہ یہاں نہیں ہیں۔ وہ زندہ ہو چکے ہیں، جیسا کی اُنہوں نے کہا تھا کی وہ زندہ ہو جائیں گے۔ آؤ، اُس جگہ کو خود دیکھ لو جہاں اُنہیں رکھا گیا تھا۔(6) تم جلدی سے جا کر انکے شاگردوں کو یہ خبر سناؤ، ’سنو! عیسیٰ(ا.س) موت سے زندہ ہو اُٹھے ہیں۔ وہ گلیل کی طرف جا رہے ہیں اور تم لوگوں سے وہیں ملاقات کریں گے۔ تم اُنہیں وہیں دیکھ پاؤگے۔‘“ فرشتے نے انسے کہا کی وہ لوگ اُس کی کہی ہوئی باتوں پر غور کریں۔(7)

وہ عورتیں قبرگاہ سے فوراً واپس آ گئیں۔ اُن عورتوں کو ڈر کے ساتھ خوشی بھی محسوس ہو رہی تھی۔ وہ دوڑ کر شاگردوں کے پاس گئیں تاکی وہ اُنہیں پوری داستان سنا سکیں کی قبرگاہ پر کیا ہوا تھا۔(8)

لیکن اچانک، عیسیٰ(ا.س) اُن سب عورتوں کے سامنے پہنچ گئے۔ اُنہوں نے سب کو سلامتی کی دعا دی۔ وہ عورتیں انکے قدموں میں گر پڑیں۔(9) تب عیسیٰ(ا.س) نے انسے کہا، ”ڈرو نہیں۔ جاؤ اور میرے بھائیوں سے کہو کی وہ گلیل چلے جائیں۔“(10)