نیکی کا پیڑ (توریت : یشعیاہ 61 )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

نیکی کا پیڑ

توریت : یشعیاہ 61

الله رب العظیم نے اپنی طاقت مجھ میں پھونکی ہے۔

الله تعالى نے مجھے چنا ہے

کی مَیں پریشان لوگوں کو اچھی خبر سناؤں۔

اسنے مجھے ٹوٹے دل والوں کو شفا دینے کے لئے بھیجا ہے،

اور اُن لوگوں کو آزاد کرنے کے لئے کی جو قید ہیں،

اور اُن لوگوں کو جو اندھیرے سے گھرے ہوئے ہیں۔(1)

مجھے یہ اعلان کرنے بھیجا گیا ہے

کی الله تعالى کی خاص مہربانی کا وقت آ گیا ہے،

اور اُس دن کے بارے میں بتانے کے لئے کی جب بُرے لوگوں کو سزا ملےگی۔

تاکی جو لوگ غم سے بھرے ہوئے ہیں اُنہیں یہ سن کر سکون مل سکے۔(2)

میرے وطن کی زمین پر جو بھی تکلیف میں ہوگا،

مَیں انکے سروں سے راخ ہٹا کر تاج پہناؤں گا۔

انکے غم لے کر خوشی عطا کروں گا،

مایوسی کی جگہ اُمید کی چادر عطا کروں گا۔

تب وہ لوگ نیکی کا ایک بڑا پیڑ کہلایں گے،

جس کو الله رب العظیم نے اپنی عظمت کے لئے اوگایا ہو۔(3)

وہ لوگ کئی پشتوں پہلے تباہ ہو چکے،

شہروں کو پھر سے آباد کریں گے۔

وہ کھنڈر ہو چکے شہروں کو پھر سے بسا لیں گے.(4)

اَنْجان لوگ آئیں گے اور تمہاری بھیڑوں کو چرایا کریں گے۔

دوسرے ملک کے لوگوں کے بچے تمہارے کسان ہوں گے

اور تمہارے باغوں کی دیکھ بھال کریں گے۔(5)

تمکو الله تعالى کا امام کہا جائےگا،

لوگ کہیں گے کی تم ہی الله تعالى کے خدمت گار بندے ہو۔

تمہارے پاس ساری دنیا کے خزانے ہوں گے۔

تمہارے دشمن بھی تمہاری عزت کریں گے۔(6)

تم کو بےعزتی کے بجائے تمہارے حق کا دو گنا دیا جائےگا۔

تمہارے لوگ بدنامی سے بچ جائیں گے اور اُسی میں خوش رہیں گے جتنا انکے پاس ہے۔

اُن کو اپنی زمینوں میں دوگنا حصہ ملےگا،

اور انکی خوشحالی ہمیشہ قائم رہےگی۔(7)

کیونکہ الله تعالى کہتا ہے، ”مَیں تمہارا رب ہوں، جس کو انصاف پسند ہے۔“

مَیں لُوٹ-پاٹ اور ہر غلط کام سے نفرت کرتا ہوں۔

مَیں انصاف کروں گا اور لوگوں کو وہی دوں گا جس کے وہ حقدار ہیں۔

مَیں انکے ساتھ کبھی نہ ختم ہونے والا ایک عہد کروں گا۔(8)

اور انکی اولادیں دوسرے خاندانوں میں مشہور ہوں گی،

اور انسے پیدا ہونے والی نسلیں سب لوگوں میں۔

جو بھی اُنہیں دیکھےگا وہ اُنہیں پہچان لےگا

کیونکہ یہ وہ لوگ ہوں گے کی جن کو الله تعالى نے برکت سے نَوازا ہوگا۔(9)

مَیں اپنے رب سے بہت خوش ہوں!

میرا دل الله رب العظیم کی حمد-و-ثنا کرتا ہے،

کیونکہ اسنے مجھے نجات کے کپڑے عطا کئے ہیں،

اور مجھے نیکی کے لباس میں لپیٹ دیا ہے۔

مَیں اِس طرح سے سجا ہوں کی جس طرح ایک دُولھا اپنی شادی کے لئے تیار ہوا ہو؛

مَیں ایک دلہن کی طرح زیوروں سے سجا ہوا ہوں۔(10)

جس طرح سے زمین پیڑوں کو اُگنے میں مدد کرتی ہے،

اور ایک باغ بیجوں سے کوپلیں پھوٹنے میں؛

اِسی طرح سے، الله رب العظیم نیکی کو قائم کرےگا،

اور اپنی تعریف دنیا کے ہر خاندان اور قوم کے سامنے کرواےگا۔(11)