میرے رب مجھے بدنامی سے بچا (زبور 25)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

میرے رب مجھے بدنامی سے بچا

زبور 25

یا الله، مَیں اپنے آپکو تیرے حوالے کرتا ہوں۔(1)

اے میرے رب، مَیں تجھ پر بھروسا کرتا ہوں، تُو مجھے بدنام نہیں ہونے دینا۔

میرے دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دینا۔(2)

جو کوئی بھی تجھ پر ایمان رکھےگا وہ کبھی بدنام نہیں ہوگا۔

وہی بدنام ہوگا جو صرف گناه کرتا ہے اور کبھی توبہ نہیں کرتا۔(3)

یا الله ربل کریم، مجھے نیک راستا دکھا۔

مجھے زندگی کو جینا سکھا۔(4)

مجھے اپنی سچی ہدایت عطا کر، اے میرے پروردگار،

مجھے نجات دینے والے، مَیں تیری ہدایت کا انتظار کروں گا۔(5)

اے میرے پروردگار، تُو اپنی مُحَبَّت اور کرم یاد کر۔

جو تونے ہم پر بہت پہلے ظاہر کیا تھا۔(6)

میرے گناہوں اور غلط کام کو یاد نہ کرنا جو مینے جوانی میں کئے تھے۔

لیکن مجھے پیار کرنا ہمیشہ یاد رکھنا، کیونکہ تُو بہترین ہے، اے میرے رب۔(7)

یا الله رب العظیم، تُو اچھا اور سچا ہے۔

تُو گناہ گاروں کو سچ کی طرف لے جاتا ہے۔(8)

تُو اُن کو ہی صحیح راستا دکھاتا ہے، جو صحیح کام کرنے پر غرور نہیں کرتے۔

تُو اُن کو اپنا سیدھا راستا دکھاتا ہے۔(9)

اے میرے رب، تیرا راستا پیارا اور سچا ہے

انکے لئے جو تجھ سے کئے ہوئے وعدے پر عمل کرتے ہیں۔(10)

اے میرے رب، اپنے نام کی خاطر، میرے گناہوں کو بخش دے۔(11)

الله رب العظیم اپنی عبادت کرنے والے بندوں کو

بہترین راستے پر لے جائےگا۔(12)

وہ ایک بہترین زندگی جئےگا اور اُس کے بچے زمین کے وارث ہوں گے۔(13)

الله تعالى اپنے راز اُسے بتائےگا جو اُس کی عزت کرتے ہیں۔

وہ اُنہیں اپنے عہد کے بارے میں بتائےگا۔(14)

میری آنکھیں ہمیشہ تجھے مدد کے لئے تلاش کرتی ہیں۔

تُو مجھے ہر جال سے بچا لےگا۔(15)

میری طرف دیکھ اور مجھ پر نظرے کرم کر۔

مَیں اکیلا ہوں اور بہت تکلیف میں ہوں۔(16)

میری مشکلیں بہت بڑھ گئی ہیں۔

مجھ کو میری مشکلوں سے آزاد کر دے۔(17)

دیکھ مَیں کیسے مصیبتوں میں پھنسا ہوا ہوں،

تُو میرے سارے گناہوں کو معاف کر دے۔(18)

دیکھ میرے دشمن کتنے زیادہ ہیں!

اور دیکھ وہ مجھ سے کتنی نفرت کرتے ہیں!(19)

میری حفاظت کر اور مجھے بچا لے۔

مَیں تجھ پر بھروسا کرتا ہوں، مجھے بدنام ہونے سے بچا لے۔(20)

مَیں تجھ سے ہی اُمید رکھتا ہوں

تاکی نیکی اور ایمانداری میری حفاظت کر سکے۔(21)

یا الله، تُو میرے ملک کو ہر مشکل سے محفوظ رکھ۔(22)