کتابوں پر ایمان لائے (قرآن : البقرۃ 2:136-138، 285؛ آل-عمران 3:84)

قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا ۖ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

صِبْغَةَ اللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ

آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ

قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

کتابوں پر ایمان لائے

قرآن : البقرۃ 2:136-138، 285؛ آل-عمران 3:84

[اور اے مسلمانوں تم یہ] کہو کی ہم تو خدا پر ایمان لائے ہیں اور اُس پر جو ہم پر نازل کیا گیا [قرآن] اور جو صحیفے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد-ے-یعقوب پر نازل ہوئے تھے [اُن پر] اور جو کتاب موسیٰ اور عیسیٰ کو دی گئی [اُس پر] اور جو اور پیغمبروں کو انکے پروردگار کی طرف سے اُنہیں دیا گیا [اُس پر] ہم تو ان میں سے کسی [ایک] میں بھی تفریق نہیں کرتے اور ہم تو خدا ہی کے فرمانبردار ہیں۔(136) بس اگر یہ لوگ بھی اُسی طرح ایمان لائے ہیں جس طرح تم تو البتہ راہے راست پر آ گئے اور اگر وہ اِس طریقے سے منہ پھیر لیں تو بس وہ صرف تمہاری ہی ضد پر ہے تو [اے رسول] اُن [کے شر] سے [بچانے کو] تمہارے لئے خدا کافی ہوگا اور وہ [سب کی حالت] خوب جانتا [اور] سنتا ہے۔(137)[مسلمانوں سے کہو کی] رنگ تو خدا ہی کا رنگ ہے جس میں تم رنگے گئے اور خدائی رنگ سے بہتر کون رنگ ہوگا اور ہم تو اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔(138)

ہمارے پیغمبر [محمد] جو کچھ اُن پر انکے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اُس پر ایمان لائے اور انکے [ساتھ] مومنین بھی [سب کے] سب خدا اور اُس کے فرشتوں اور اُس کی کتابوں اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے [اور کہتے ہیں کی] ہم خدا کے پیغمبروں میں سے کسی میں تفرقہ نہیں کرتے اور کہنے لگے ”اے ہمارے پروردگار ہم نے [تیرا ارشاد] سنا۔“(285)

آل-عمران 3:84

[اے رسول اُن لوگوں سے] کہہ دو کی ہم تو خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو [صحیفے] ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد-ے-یعقوب پر نازل ہوئے اور موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو جو [جو کتاب] انکے پروردگار کی طرف سے عنایت ہوئی [سب پر ایمان لائے] ہم تو ان میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے۔(84)