انصاف کا دن (انجیل : متّا 25:31-46)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

انصاف کا دن

انجیل : متّا 25:31-46

[عیسیٰ(ا.س) نے انصاف کے دن کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا،] ”آدمی کا بیٹا پورے نور اور طاقت کے ساتھ لوٹے گا۔ وہ فرشتوں کے ساتھ واپس آئےگا اور اپنے تخت پر بیٹھے گا۔(31)

دنیا کی ساری قوموں کے لوگ اُس کے سامنے حاضر ہوں گے جن کو وہ دو جماعتوں میں بانٹ دےگا۔ وہ اُنہیں ایسے الگ کرےگا جیسے چرواہا اپنی بھیڑوں کو بکریوں سے الگ کرتا ہے۔(32) وہ بھیڑوں کو اپنے داہنے ہاتھ کی طرف کھڑا کرےگا اور بکریوں کو بائیں ہاتھ کی طرف۔(33)

”تب بادشاہ اپنے سیدھے ہاتھ کی طرف کھڑے لوگوں سے بولے گا، ’آؤ، تم لوگ وہی ہو جن کو پروردگار نے برکت عطا کری ہے۔ آؤ، اور اُس سلطنت کو قبول کرو جو اسنے دنیا بناتے وقت قائم کری تھی۔(34) تم لوگوں نے مجھے اُس وقت کھانا کھلایا کی جب مَیں بھوکا تھا۔ جب مَیں پیاسا تھا تو تم نے مجھے پانی پلایا۔ جب مَیں ایک اجنبی تھا، تو تم نے مجھے اپنے گھر پر بُلایا۔(35) جب مَیں بنا کپڑوں کے تھا، تو تم نے مجھے کپڑے دیئے۔ جب مَیں بیمار تھا تو تم لوگوں نے میری دیکھ بھال کری اور جب مَیں قید میں تھا تو تم مجھ سے ملنے آئے۔‘(36)

”اُس وقت ایمان والے لوگ سوال کریں گے، ’کب ہم نے آپکو بھوکا دیکھا اور کھانا کھلایا؟ کب ہم نے آپکو پیاسا دیکھا اور پانی پلایا؟(37) کب ہم نے آپکو اجنبی دیکھا اور آپکو اپنے گھر پر بُلایا؟ کب ہم نے آپکو بنا کپڑوں کے دیکھا اور کپڑے دیئے؟(38) کب ہم نے آپکو بیمار یا قید خانے میں دیکھا اور آپکی دیکھ بھال کری؟‘(39)

”تب بادشاہ جواب دےگا، ’مَیں تمکو سچ بتاتا ہوں۔ تم نے جو بھی میرے لوگوں کے ساتھ کیا، چاہے وہ حیثیت میں سب سے چھوٹا ہی کیوں نہ تھا، تو وہ سب تم نے میرے لئے کیا۔'(40)

”تب وہ اپنے الٹے ہاتھ کی طرف کھڑے لوگوں سے کہے گا، ’میرے پاس سے چلے جاؤ، تم لوگوں پر لعنت ہے۔ تم لوگ کبھی نہ بجھنے والی آگ میں جاؤ، جس کو الله تعالى نے شیطان اور اُس کے بندوں کے لئے تیار کری ہے۔(41) کیونکہ جب مَیں بھوکا تھا، تو تم نے مجھے کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں دیا۔ جب مَیں پیاسا تھا، تم نے مجھے پینے کے لئے کچھ نہیں دیا۔(42) جب مَیں اجنبی تھا، تم نے مجھے گھر پر نہیں بُلایا۔ جب میرے پاس کپڑے نہیں تھے تو تم نے مجھے کپڑے نہیں دیئے۔ جب مَیں بیمار اور جیل میں تھا تو تم نے میری دیکھ بھال نہیں کری۔‘(43)

”تب لوگ پوچھیں گے، ’مالک، ہم نے کب آپکو بھوکا یا پیاسا دیکھا؟ ہم نے کب آپکو ایک اجنبی دیکھا، یا بنا کپڑوں کے یا بیمار یا قید خانے میں دیکھا؟ ہم نے یہ سب کب دیکھا اور آپکی مدد نہیں کری؟‘(44)

”تب وہ جواب دیں گے، ’مَیں تمکو ایک سچ بتاتا ہوں۔ ہر وہ کام جو تم نے میرے لوگوں کے ساتھ نہیں کیا، چاہے وہ سب سے نیچے طبقے کا ہی کیوں نہ ہو، تو وہ تم نے میرے لئے بھی نہیں کیا۔‘(45)

”تب گناہ گار لوگوں کو ہمیشہ کے لئے سزا دی جائےگی اور نیک لوگوں کو کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی ملےگی۔“(46)