سچی خوشی (زبور 1)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

سچی خوشی

زبور 1

وہ لوگ خوش ہیں

جو گناہ گار لوگوں کی صلاح کو ٹھکرا دیتے ہیں،

جو گناہ گاروں کی راہ پر نہیں چلتے،

یا اُن لوگوں کو نہیں اپناتے جو الله تعالى کو نہیں مانتے۔(1)

بلکہ وہ لوگ الله تعالى کے قانون پر عمل کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

اور دن رات اُسی کا ذکر کرتے ہیں۔(2)

وہ اُس پیڑ کی طرح ہیں جو ایک ندی کے کنارے اگا ہوا ہو،

جو بلکل صحیح وقت پر پھل دیتا ہے،

اور جس کی پتیاں سوکھتی نہیں۔

وہ لوگ جو بھی کام کرتے ہیں اُس میں اُنہیں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔(3)

لیکن گناہ گار لوگ ایسے بلکل نہیں ہوتے؛

وہ اُن سوکھے تنکوں کی طرح ہوتے ہیں کی جن کو ہَوا اڑا لے جاتی ہے۔(4)

الله تعالى گناہ گاروں کو سزا دےگا،

اور اُن کو اپنے نیک بندوں سے الگ رکھےگا۔(5)

نیک لوگوں کو ہی الله تعالى کی ہدایت ملےگی اور وہ محفوظ رہیں گے،

لیکن گناہ گار لوگ تباہی کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔(6)