بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
مَیں بھیڑ اور تُو میرا چرواہا
زبور 23
الله تعالى میرا چرواہا[a] ہے،
وہ مجھے ہریالی میں آرام کراتا ہے،
اور مجھے اُس جگہ پر لے کر جاتا ہے جہاں مَیں سکون سے پانی پی سکتا ہوں۔(2)
وہ میری روح کو تازہ کر دیتا ہے،
وہ مجھے، اپنے نام کی عزت کے لئے، نیکی کے راستے پر لے کر جاتا ہے۔(3)
اگر مَیں چل کر گیا، کسی اندھیری وادی میں،
تو مجھے کسی بھی چیز سے ڈر نہیں لگے گا،
کیونکہ تُو ہے، میرے ساتھ، یا الله رب العظیم۔
تیرا چرواہوں والا ڈنڈا مجھے راستا دکھاتا ہے جسسے مجھے سکون ملتا ہے۔(4)
تونے مجھے اچھا کھانا دیا،
میرے دشمنوں کے سامنے۔
تونے اپنی رحمت میرے اوپر اُنڈیل دی؛
سچ ہے کی تیری اچھائی اور رحم دلی میرے ساتھ ساری عمر رہےگی